technology

قومی خبریں

business

کاروباری

موٹر سائیکل سوارمسلح دہشت گردوں نے کوئٹہ میں چار پولیس اہلکاروں کو قتل کردیا


کوئٹہ(اردووائس آف پاکستان 12جون 2015) مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے 4 پولیس اہلکاروں کو قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو   موٹر سائیکلوں پر سوارمسلح دہشت گردوں نے یہاں فائرنگ کرکے 4 پولیس اہلکاروں کو ہلاک کردیا۔ پولیس حکام کے مطابق پولیس گاڑی پشتون آباد  کے مضافاتی علاقے میں گشت کر رہی تھی ،جوں ہی گاڑی پشتون آباد کے علاقے سے گزر رہی تھی گاڑی پردونوں اطراف سے حملے  کیا گیاجس کی زد میں آکر چار پولیس اہلکار شہید ہوئے۔ مقامی پولیس افسر زاہد شاہ نے میڈیا کو بتایا  کہ  جوں ہی پولیس گاڑی پر فائرنگ ہوئی وہ  زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر ہسپتال لے گیا ، لیکن بدقسمتی سے ڈاکٹروں نے ہلاکت کی تصدقی کردی۔  پولیس اہلکار ہستپال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ چکے تھے ۔ تاحال کسی گروہ نے واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ 

Post A Comment
  • Blogger Comment using Blogger
  • Facebook Comment using Facebook
  • Disqus Comment using Disqus

No comments :


three columns

cars

grids

health