technology

قومی خبریں

business

کاروباری

ڈمپر نے کار کوٹکرماردی،5 افراد جاں بحق

حیدرآباد : نیشنل ہائی وے پر ڈمپر کی گاڑی کو ٹکر لگنے سے گاڑی میں سوار پانچ افراد موقع پر ہی جاں بحق، جب کہ دو زخمی ہوگئے۔

سماء کے مطابق مٹیاری کے قریب نیشنل ہائی وے پر ایک فیملی گاڑی میں سوار میرپور سے خیرپور جا رہی تھی کہ پیچھے سے آنے والے ڈمپر نے اوور ٹیک کے چکر میں گاڑی کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق، جب کہ دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔

واقعہ علی الصبح حیدر آباد کے نواحی علاقے مٹیاری میں نیو سعیدآباد اسٹاپ پر پیش آیا،حادثے میں تین خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق ہوئے۔ حادثے کے بعد ڈمپر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، جب کہ لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال حیدر آباد منتقل کردیا گیا ہے۔  


Post A Comment
  • Blogger Comment using Blogger
  • Facebook Comment using Facebook
  • Disqus Comment using Disqus

No comments :


three columns

cars

grids

health