technology

قومی خبریں

business

کاروباری

گھر میں آگ بھڑک اٹھی، ایک ہی خاندان کے 6 افراد جان بحق ہوگئے

لاہور (اردو وائس پاکستان 14 جنوری 2016 ) گھر میں آگ لگنے سے گھر میں موجود 6 افراد جان بحق ہوگئے جبکہ 4 افراد ریسکیو کیا گیا۔ ہلاک ہونے والے 6 افراد کا تعلق ایک ہی بد قسمت خاندان سے تھا۔ ہلاک ہونے والوں میں 70سالہ گلشن بی بی ، محمد علی، شاہد ،عائشہ اور شاہد شامل ہیں۔ یہ واقعہ لاہوری گیٹ کے علاقے میں ایک تین منزلہ عمارت میں پیش آیا۔ آگ رات گئے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی اور دیکھتے ہی دیکھتے عمارت کے کئی حصوں اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

آگ گنے کی خبر ملتے ہی عمارت کی پہلی منزل میں رہائش پزیر عطا نے خاندان کے افراد کو لیکر عمارت سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئے مگر دوسری اور تیسری منزل رہنے والے شاہد اس کی اہلیہ قیصرہ، 18 سالہ بیٹی عائشہ اور 15 سالہ بیٹا علی، بہن گلشن بی بی اور 4 سالہ پوتا شدت آگ کی وجہ سے باہر نکلنے کا راستہ نہ ڈھونڈ سکے۔ ریسکیو اور فائر بریگیڈ موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے میں لگ گیا اور علیٰ الصبح آگ پر قابو پانے میں کامیاب ہوگئے۔



Post A Comment
  • Blogger Comment using Blogger
  • Facebook Comment using Facebook
  • Disqus Comment using Disqus

No comments :


three columns

cars

grids

health