technology

قومی خبریں

business

کاروباری

گھر میں آگ لگنے سے بچوں سمیت 6 افراد جل کر جان بحق ہوگئے


مظفرگڑھ (اُرْدُوْ وائس آف پاکستان ویب ڈیسک 29 اپریل 2016) معمولی چنگاری نے پورے گھر کو آگ لگادی۔ جلتی سگریٹ نے دیکھتے دیکھتے بڑی آگ کی شکل اختیار کرلی اور پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے نتیجے میں 5 بچوں سمیت خاندان کے 6 افراد جل کر جان بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق آگ جلتی سگریٹ پھینکنے کی وجہ سے لگی۔ مظفرگڑھ کے سناون کے علاقے میں واقع گھر کی برال کی چھت تھی جو سگریٹ کی چنگاری سے آگ پکڑ لی اور جل کر خاستر ہوگیا۔ نتیجے میں گھر میں موجود خاتون سمیت 5 بچے جان بحق ہوگئے۔ تاہم لوگوں نے 3 افراد کو جلتی آگ سے نکال کر بچالیا۔ معمولی زخمی ان افراد کو فوراً قریبی ہسپتال لے جایا گیا۔ یہاں رہنے والے افراد مزدور ہیں جوبانس کے پتوں اور چھلکوں سے باسکٹس اور شیٹس بناکر گزر بسر کرتے ہیں۔


Post A Comment
  • Blogger Comment using Blogger
  • Facebook Comment using Facebook
  • Disqus Comment using Disqus

No comments :


three columns

cars

grids

health