technology

قومی خبریں

business

کاروباری

ایمریٹس ایئر لائن اور چین کےدرمیان سیاحت کے فروغ کے لئے معاہدہ

دبئی (اردو وائس پاکستان 18 مارچ 2016) متحدہ عرب امارات کی ایمریٹس ایئر لائن اور چین کے خودمختار حطے نینگژیا سیاحت کے فروغ کے لئے معاہدہ کئے ہیں۔ معاہدے کے تحت ایمریٹس ایئر لائن دبئی اور نینگژیا کے دارالحکومت ین چوان کے درمیان 3 براہ راست پروازیں آپریٹ کرے گی۔ معاہدے کے موقع پر دبئی میں چین کی کونسل جنرل لی لینگ بینگ اور ایمریٹس کے سینئر وائس پریذنٹ کمرشل آپریشنز برائے مشرق موجود تھے۔ اس موقع پر امارات اور چین سے تعلق رکھنے والے سیرو سیاحت کا انتظام کرنے والے اداروں کے نمائندے بھی شریک تھے۔ نینگژیا کی آبادی 6.7 ملین ہے ، جن میں 2.3 ملین ہوئی قوم ہیں جو اسلام کو فالو کرتے ہیں۔

سال 2015 میں 4 لاکھ 50 ہزار چینی سیاحوں نے دبئی کا سفر کیا ، اس معاہدے سے چینی اور چین کا سفر کرنے والے سیاحوں کو مزید سہولتیں میسر آئیں گی۔


Post A Comment
  • Blogger Comment using Blogger
  • Facebook Comment using Facebook
  • Disqus Comment using Disqus

No comments :


three columns

cars

grids

health