technology

قومی خبریں

business

کاروباری

حبیب بینک لمیٹڈ اور فنکا مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ کے درمیان معاہدہ

پاکستان کے وسیع ترین بینک حبیب بینک لمیٹڈ نے ایچ بی ایل ایکسپریس نیٹ ورک کے زریعے قرضوں کی اقساط جمع کرنے کے لئے فنکا مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔


اپنے ویژن اور سماجی زمہ داری کے تناظر میں حبیب بینک لمیٹڈ نے اپنی برانچ لیس بینکاری کا آغاز کیا تھا تاکہ معیشت کے پسماندہ اور بینکاری سہولیات سے محروم طبقے کی مالیاتی ضروریات کو کم قیمت میں پورا کر کے ان کومالیاتی نظام میں شامل کیا جا سکے۔فنکا مائیکرو فنانس بینک جو دنیا کے 23 ممالک میں موجود ہے ، وہ بھی اسی سوچ کا حامل ہے اور معاشرے کے اسی طبقے کو مائکرو کریڈنگ کی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔

ایچ بی ایل پیمنٹ سروسز کے ہیڈ فائق صادق نے اس معاہدے کو بینکاری سہولیات سے محروم طبقات کی مالیاتی نظام میں شمولیت کی جانب پہلا قدم قرار دیا کیونکہ اس معاہدے کے تحت دو مالیاتی ادارے اپنے تجربات کو یکجا کر کے ایک مشترکہ ہدف کے حصول کیلئے کردار ادا کر یں گے ۔ 

جناب مدثر عاقل ، سی ای او ، فنکا مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ نے اس موقع پر مائیکرو فنانس کی صنعت اور برانچ لیس بینکنگ کے بارے میں اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں اور مستقبل میں ایک کے بغیر دوسرا شعبہ ادھورا ہوگا۔ 

Post A Comment
  • Blogger Comment using Blogger
  • Facebook Comment using Facebook
  • Disqus Comment using Disqus

No comments :


three columns

cars

grids

health