technology

قومی خبریں

business

کاروباری

ٹیکساس میں بائیک سوار گینگز کے درمیان فائرنگ سے 9 افراد ہلاک

ٹیکساس (ویب ڈیکس) امریکی ریاست ٹیکساس میں گینگ کے تین مخالف گروہوں کے درمیان جھگڑے میں شدید فائرنگ، چھریوں کے وار کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک ہوگئے۔ واقعہ اتوار کے روز پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق جھکڑا ویکو ٹیکسان میں ایک سپورٹس بار کے اوپر شروع ہوا۔ جو بڑھ کر گن فائر تک پہنچ گیا۔

تصادم ٹائن پیک سپورٹس بار اور گرل میں پیش آیا جو مرکزی ٹیکساس سٹی میں ایک شاپنگ مال میں واقع ہے۔ مرنے والوں کے علاوہ متعدد افراد واقعے میں زخمی ہوگئے جنہیں قریبی ہسپتالوں میں لے جایا گیا۔ لڑائی تین گینگز کے درمیان ہوئی، جو ٹھیک دوپھر کے بعد شروع ہوا۔ معمولی لڑائی بڑھ کر بڑی جنگ کی شکل اختیار کرلی اور تینوں گروہ ایک دوسرے پر چھریوں، چینز اور سریوں سے حملہ آور ہوگئے۔ جھکڑا محض پارکنگ کی جگہ پر شروع ہوا تھا۔ بعد ازاں گروہوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ شروع کردی۔ پولیس اہلکاروں نے بھی گروہوں کو منتشر کرنے کے لئے فائرنگ شروع کردی اور فائرنگ کا سلسلہ کافی دیر جاری رہا۔ جب فائرنگ بند ہوئی تو مرنے والوں کی باڈیز پارکنگ سے باہر نکل لی گئیں۔


Post A Comment
  • Blogger Comment using Blogger
  • Facebook Comment using Facebook
  • Disqus Comment using Disqus

No comments :


three columns

cars

grids

health