technology

قومی خبریں

business

کاروباری

بلوچستان کے علاقے تربت میں گاڑی پر فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق، 2 زخمی


بلوچستان (ویب ڈیسک) تربت کے علاقے مند کے قریب نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی، جس سے 5 افراد جاں بحق  2 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق تربت کے علاقے مند میں نامعلوم ملزمان نے ایک گاڑی پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے بعد گاڑی کو آگ لگا کر فرار ہوگئے۔ واقعے میں 5 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں جاں بحق افراد کی شناخت کریم، مہید، امین، قیوم اور نادل کے نام سے ہوئی ہے۔

انتظامیہ نے بتایا کہ لاشوں کو ان کے لواحقین کے حوالے کردیا گیا ہے، یہ واقعہ دہشت گردی ہے یا کسی پرانی دشمنی کا نتیجہ، اس بارے میں تفتیش شروع کردی گئی ہے۔


Post A Comment
  • Blogger Comment using Blogger
  • Facebook Comment using Facebook
  • Disqus Comment using Disqus

No comments :


three columns

cars

grids

health