technology

قومی خبریں

business

کاروباری

شادی سے انکار پر تیزاب گردی کا شکارہونے والا نوجوان دم توڑ گیا


ملتان (ویب ڈیسک ) گزشتہ دنوں ملتان کے علاقے مخدوم رشید میں رشتے سے انکار پر مومل نامی لڑکی نے صداقت نامی لڑکے پر پھینک دیا تھا۔ تیزاب گردی کا شکار نوجوان پانچ روز تک موت و زندگی کی کشمکش میں رہنے کے بعد نشتر ہسپتال میں دم توڑ گیا ۔ تیزر پھینکے جانے کے بعد نوجوان کو انتہائی تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال کے برن یونٹ منتقل کر دیا گیا تھا جو کہ 5 روز زیر علاج رہنے کے بعد زندگی کی بازی ہار گیا تاہم اس پر تیزاب پھینکنے والی ملزمہ مومل پولیس کی حراست میں ہے جس نے دوران حراست بیان دیا ہے کہ صداقت نے جعلی نکاح کیساتھ اسے اپنے پاس رکھا ۔ 

صداقت کی وجہ سے وہ بدنام ہوئی اور اس کا بیٹا بھی فوت ہوا ۔ ملزمہ کے بیان کے مطابق اس نے اپنے تحفظ میں صداقت پر تیزاب پھینکا جبکہ صداقت اس کے گھر میں داخل ہو کر اس پر تشدد کر رہا تھا ۔ پولیس حکام کے مطابق ملزمہ مومل عرف شملی کے چار سال سے صداقت کے ساتھ تعلقات تھے تاہم عورت نے گھر بلا کر صداقت پر تیزاب پھینکا ۔  

Post A Comment
  • Blogger Comment using Blogger
  • Facebook Comment using Facebook
  • Disqus Comment using Disqus

No comments :


three columns

cars

grids

health