technology

قومی خبریں

business

کاروباری

پروفیسر، بیوی اور بیٹے سمیت شاہ پور ڈیم میں ڈوب کر جاں بحق

اٹک (ویب ڈیسک)فتح جنگ شاہ پور ڈیم میں بچے کو بچاتے ہوئے میاں بیوی بھی ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ اسلام آباد میں کیمسٹری کے پروفیسر ثاقب ستار اپنی بیوی عابدہ ثاقب اور 7 سالہ بیٹے عبداللہ ثاقب کے ہمراہ شاہ پور ڈیم نہانے کیلئے گئے، پاﺅں پھسلنے سے بچہ پانی میں چلا گیا جسے بچانے کیلئے دونوں میاں بیوی بھی پانی میں اترگئے جنہیں پانی کی گہرانی کا اندازہ نہیں تھا۔ 

ایک ہی گھر کے تینوں افراد ڈوب گئے۔ ٹی ایم او فتح جنگ خان بادشاہ، ایس ایچ او مظہر شاہ، ریسکیو ٹیموں کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے لاشوں کو نکالا، ایک ہی خاندان کی تین میتیں گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔ ہر آنکھ اشکبار تھی، بتایا گیا ہے کہ جواں سالہ پروفیسر ثاقب ستار تھانہ واہ صدر کے ایڈیشنل ایس ایچ او عاطف ستار کے بھائی اور قومی کرکٹر حماد اعظم کے کزن ہیں۔


Post A Comment
  • Blogger Comment using Blogger
  • Facebook Comment using Facebook
  • Disqus Comment using Disqus

No comments :


three columns

cars

grids

health